اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مرکز سمیت صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہم آزادانہ طور پر حکومت بنائیں گے جبکہ بلوچستان میں ہم اتحادی حکومت بنائیں گے جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے شروع ہو چکے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس …
ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کی نجی ٹی وی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مرکز سمیت صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہم آزادانہ طور پر حکومت بنائیں گے جبکہ بلوچستان میں ہم اتحادی حکومت بنائیں گے جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے شروع ہو چکے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس قومی اسمبلی میں 126 سیٹیں ہو چکی ہیں جن میں خواتین اور دیگر آزاد امیدوار شامل کریں تو مجموعی طور پر 200 سے زائد بن جاتی ہیں اس لیے مرکز میں حکومت بنانے کے لیے ہمیں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 آزاد امیدوار ایسے ہیں جو پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے ہی الیکشن جیتے ہیں اس لیے یہ لوگ تو پہلے ہی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی صرف ایک رسم پوری کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان وہ واحد صوبہ ہے جہاں ہم اتحادی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ہمارے 4 ایم این ایز اور 8 ایم پی ایز منتخب ہو چکے ہیں جہاں دیگر منتخب نمائندوں سے بھی ہمارے رابطے شروع ہو چکے ہیں۔








