ترسیلات زر کی وصولی میں اپریل کے دوران 11.2 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):اپریل 2022 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کی وصولی 11.2 فیصد بڑھی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2021 کےمقابلہ میں اپریل 2022 کےدوران سمندر پار مقیم پاکستانی برادری کی جانب سےبھیجی گئی رقوم کی وصولیوں میں11 فیصد سےزیادہ اضافہ کے نتیجہ میں ترسیلات زر کے محصولات کاحجم 2.81 ارب ڈالر کے مقابلہ …

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):اپریل 2022 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کی وصولی 11.2 فیصد بڑھی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2021 کےمقابلہ میں اپریل 2022 کےدوران سمندر پار مقیم پاکستانی برادری کی جانب سےبھیجی گئی رقوم کی وصولیوں میں11 فیصد سےزیادہ اضافہ کے نتیجہ میں ترسیلات زر کے محصولات کاحجم 2.81 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3.12 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

اس طرح مارچ 2022 کےمقابلہ میں اپریل 2022 کےدوران بھی ترسیلات زر کی وصولیاں 11.9 فیصد اضافہ سے2.79 ارب ڈالر کے مقابلہ مین 3.12 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔