ترقیاتی شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے والی مستند عالمی غیر سرکاری تنظیموں کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹیں نہیں آئیں گی البتہ تمام بین الاقوامی این جی اوز کو ملکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا، وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے ترقیاتی شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے والی مستند عالمی غیر سرکاری تنظیموں کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹیں نہیں آئیں گی البتہ تمام بین الاقوامی این جی اوز کو ملکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف اخبارات میں بعض عالمی غیر …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے ترقیاتی شعبہ میں اہم کردار ادا کرنے والی مستند عالمی غیر سرکاری تنظیموں کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹیں نہیں آئیں گی البتہ تمام بین الاقوامی این جی اوز کو ملکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے مختلف اخبارات میں بعض عالمی غیر سرکاری تنظیموں (آئی این جی اوز) کی رجسٹریشن سے انکار کے حوالہ سے چھپنے والی خبر کی وضاحت میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی این جی اوز جن کی سکیورٹی وجوہات، غیر اہم منصوبوں یا غیر ردعمل کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے، ان کے پاس وزارت داخلہ کی اپیلٹ اتھارٹی کے پاس اپیل کا حق موجود ہے وہ آئی این جی او زپالیسی کی شق 7 ٹو کے تحت اپنی اپیل دائر کر سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply