ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ترک لیماک کے وفد سے گفتگو

ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ترک لیماک کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ سے تعلق رکھنے والی کمپنی لیماک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے حالیہ دورے کے دوران انکی ترکیہ کے تاجروں سے ملاقاتیں بہت کامیاب رہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ ترکیہ کی کمپنیز پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھ رہی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں پریفیرینشئل ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط ہوئے ہیں جس سے گڈز، سروسز اور سرمایہ کاری کے حوالے سے نئی راہیں استوار ہوئی ہیں،اس معاہدہ کے بعد پاکستان ترکیہ مشترکہ تجارت کا حجم مزید بڑھ جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول موجود ہے اور ہماری حکومت تمام پروجیکٹس کی بروقت تکمیل پر یقین رکھتی ہے اور یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ پروجیکٹس کی تکمیل کے عمل میں شفافیت کی ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔

لیماک کے وفد نے پاکستان میں پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین، انجنیئر خرم دستگیر، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر اور اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔