ترکیہ کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے7 بچوں سمیت 22 افراد ہلاک

استنبول۔16مارچ (اے پی پی):ترکیہ کے شمالی ساحل ایجیئن پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 7بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ الجزیرہ کے مطابق گورنر الہامی اکتاس نے میڈیا کوبتایا کہ ترکیہ کے شمالی ساحل ایجیئن پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 7بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ترک کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے صوبہ کناکلے کے ایک قصبے سے 2 تارکین وطن کو سمندر سے بچایا اور …

استنبول۔16مارچ (اے پی پی):ترکیہ کے شمالی ساحل ایجیئن پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 7بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

الجزیرہ کے مطابق گورنر الہامی اکتاس نے میڈیا کوبتایا کہ ترکیہ کے شمالی ساحل ایجیئن پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 7بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ترک کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے صوبہ کناکلے کے ایک قصبے سے 2 تارکین وطن کو سمندر سے بچایا اور اس دوران دودیگر تارکین تیرتے ہوئےساحل پر پہنچے اور کشتی کے ڈوبنے بارے حکام کو مطلع کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ کشتی کے ڈوبنے کے وقت اس میں کتنے افراد سوار تھے اور کوسٹ گارڈ علاقے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ایک طیارے، دو ہیلی کاپٹرز، ایک ڈرون، 18 کشتیوں اور 502 اہلکاروں کی مدد حاصل کی گئی ۔