انقرہ ۔10جون (اے پی پی):ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں5مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ کے گورنر واسپ ساہن نے میڈیا کو بتایا کہ انقرہ سے 40 کلومیٹر دور ایم کے ای نامی راکٹ اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 5کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا …
ترکی ، دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکے سے 5 مزدور جاں بحق ، ترک وزارت دفاع

مزید خبریں
انقرہ ۔10جون (اے پی پی):ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں5مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ کے گورنر واسپ ساہن نے میڈیا کو بتایا کہ انقرہ سے 40 کلومیٹر دور ایم کے ای نامی راکٹ اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 5کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اور ریسکیو اہلکاروں نے اپنا آپریشن مکمل کر لیا ہے ۔فیکٹری میں کوئی کارکن پھنسا ہوا نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔








