ترکی انٹرپول وارنٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے، جرمن چانسلر

برلن ۔ 21 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترکی کی جانب سے سپین میں ایک جرمن لکھاری کی گرفتاری کے لیے جاری کردہ انٹرپول وارنٹس کے اجرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ حکومت کے یہ اقدامات انٹرنیشنل پولیس کے ’غلط استعمال‘ تک جا پہنچے ہیں۔ ترکی کی جانب سے ’ریڈ ورانٹ‘ کے اجرا پر ہفتے کے روز دوگان اخانلی کو سپین میں روکا …

برلن ۔ 21 اگست (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترکی کی جانب سے سپین میں ایک جرمن لکھاری کی گرفتاری کے لیے جاری کردہ انٹرپول وارنٹس کے اجرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقرہ حکومت کے یہ اقدامات انٹرنیشنل پولیس کے ’غلط استعمال‘ تک جا پہنچے ہیں۔ ترکی کی جانب سے ’ریڈ ورانٹ‘ کے اجرا پر ہفتے کے روز دوگان اخانلی کو سپین میں روکا گیا تھا۔ جرمنی اور ترکی کی دوہری شہریت کے حامل اس لکھاری کو اتوار کو رہا کر دیا گیا، تاہم انہیں ہدایات دی گئیں کہ وہ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ہی موجود رہیں، اس دوران ہسپانوی حکومت ترکی کی جانب سے ان کی حوالگی کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔ میرکل نے اطمینان کا اظہار کیا کہ سپین نے انہیں رہا کر دیا ہے۔

Leave a Reply