تہران۔ 2 نومبر (اے پی پی) ایران کے نائب صدر علی اکبر صالح نے کہا ہے کہ ایران ترکی کے ساتھ خطے کے تمام مسائل کو حل کرنے کے بارے میں مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کی خبر رساں ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات …
ترکی اور سعودی عرب خطے میں کشیدگی دور کرنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں، ایران

مزید خبریں
تہران۔ 2 نومبر (اے پی پی) ایران کے نائب صدر علی اکبر صالح نے کہا ہے کہ ایران ترکی کے ساتھ خطے کے تمام مسائل کو حل کرنے کے بارے میں مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کی خبر رساں ایجنسی کو بیان دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے خطے میں غیر ملکی قوتوں کے ساتھ بھی مذاکرات کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ایران کے اٹامک انرجی کمیشن کے سربراہ کی بھی حیثیت رکھنے والے صالح نے کہا ہے کہ علاقے کی دو اہم قوتیں ترکی اور سعودی عرب علاقے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ممالک خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی بجائے تعمیری اور مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔








