انقرہ۔ 19 جون (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ایوی ایشن سیکٹر میں اہم پیمانے کے اقدامات کی وجہ سے ترکی دنیا کا مرکز بن جائے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے استنبول میں زیر تعمیر تیسرے ائیر پورٹ پر افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 90 ملین مسافروں کی صلاحیت کے ساتھ ایوی ایشن کے شعبے …
ترکی ایوی ایشن کے شعبے میںجلددنیا کا مرکز بن جائے گا، بن علی یلدرم

مزید خبریں
انقرہ۔ 19 جون (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ایوی ایشن سیکٹر میں اہم پیمانے کے اقدامات کی وجہ سے ترکی دنیا کا مرکز بن جائے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے استنبول میں زیر تعمیر تیسرے ائیر پورٹ پر افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 90 ملین مسافروں کی صلاحیت کے ساتھ ایوی ایشن کے شعبے میں استنبول دنیا کا مرکز بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی اوسط بڑھوتری 6 فیصد کے قریب ہے اس کے باوجود سال 2002 سے لے کر اب تک ہر سال ایوی ایشن کے شعبے میں سالانہ 15 فیصد بڑھوتی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پہلے اندرونی اور بیرونی پروازوں میں33 ملین مسافروں کو سہولیات فراہم کی جاتی تھیں لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 200 ملین تک پہنچ گئی ہے۔








