اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان اور ترکی نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں ترکی گھروں کو واپس جانے والے فاٹا کے مختلف قدرتی آفات سیلاب زدگان اور عارضی طور پر بے گھر ہونے والوں کو 10 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔ منگل کو یہاں موصول ہونے والے ایک پیغام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار، برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں اور …
ترکی فاٹا کے بے گھر ہونے والوں کو 10 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا،پاکستان اور ترکی نے معاہدے پر دستخط کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان اور ترکی نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں ترکی گھروں کو واپس جانے والے فاٹا کے مختلف قدرتی آفات سیلاب زدگان اور عارضی طور پر بے گھر ہونے والوں کو 10 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔ منگل کو یہاں موصول ہونے والے ایک پیغام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار، برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ یہ معاہدہ دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خلاف پاکستان کی کامیاب جنگ کیلئے ترکی کی بھرپور حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔








