ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود کا انقرہ میں ’پاکستان مینگو اینڈ فوڈ فیسٹیول‘کے موقع پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان آموں کی پیداوار کا پانچواںاور برآمد کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے،پاکستان57ملکوں کو آم برآمد کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ’پاکستان مینگو اینڈ فوڈ فیسٹیول‘کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔فیسٹیول میں اہم سیاسی شخصیات،فوڈ و مشروبات صنعت کے …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان آموں کی پیداوار کا پانچواںاور برآمد کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے،پاکستان57ملکوں کو آم برآمد کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ’پاکستان مینگو اینڈ فوڈ فیسٹیول‘کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔فیسٹیول میں اہم سیاسی شخصیات،فوڈ و مشروبات صنعت کے نمائندوں،پھل درآمد کنندگان،سفارتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان میں آموں کی سلالانہ پیداوار 1.8ملین ٹن ہے اسطرح آموں کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں اور برآمد کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان میں 110مختلف اعلی معیاری قسم کے آم پائے جاتے ہیں،ان میں سے چونسہ زیادہ مشہور ہے۔

Leave a Reply