ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود کی پنجاب پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے وفد سے گفتگو

انقرہ ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے صحت کے شعبہ سمیت کثیر الجہتی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شبنم سرفراز کی قیادت میں اتھارٹی کے ایک وفد کے انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل محمود نے کہا …

انقرہ ۔ 26 جولائی (اے پی پی) ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے صحت کے شعبہ سمیت کثیر الجہتی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شبنم سرفراز کی قیادت میں اتھارٹی کے ایک وفد کے انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو مختلف سمتوں میں مزید وسیع ہو رہے ہیں جن میں سیاسی، معاشی، سرمایہ کاری، دفاع، ثقافت اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں جبکہ دونوں ممالک صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے جامع اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبوں میں بہتر اور جدید سہولیات کی فراہمی سے عوام کیلئے سہولیات میں اضافہ ہو گا اور دونوں ممالک کی قیادت پاکستان میں صحت کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply