غزہ۔07 دسمبر(اے پی پی)ترکی کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کی ساڑھے آٹھ ٹن کا عطیہ کی جانے والی ادویات فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دی گئیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے ہلال احمر کے عالمی پروگرام کے ڈائریکٹر سلجوق اوز ترک نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا …
ترکی کا غزہ کے لئے ساڑھے 8 ٹن ادویات کا عطیہ

مزید خبریں
غزہ۔07 دسمبر(اے پی پی)ترکی کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کی ساڑھے آٹھ ٹن کا عطیہ کی جانے والی ادویات فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دی گئیں۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے ہلال احمر کے عالمی پروگرام کے ڈائریکٹر سلجوق اوز ترک نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ادویات کا عطیہ ترک صدر طیب اردوآن اور ہلال احمر کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی غزہ کے محصورین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ترکی ہلال احمر گذشتہ 9 سال سے غزہ کی پٹی میں اپنی طبی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اس نے غزہ میں اپنا ایک مستقل دفتر قائم کر رکھا ہے۔








