اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن کی جانب سے ترکی کے 94 ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پیر کو ترک سفارتخانہ میں منعقدہ تقریب میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف مہمان خصوصی تھے جبکہ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق، وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، گورنر پنجاب محمد رفیق …
ترک سفیر کی جانب سے ترکی کے 94 ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے استقبالیہ تقریب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن کی جانب سے ترکی کے 94 ویں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پیر کو ترک سفارتخانہ میں منعقدہ تقریب میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف مہمان خصوصی تھے جبکہ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق، وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ، جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سیاسی شخصیات، سفارتکاروں اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے کیک کاٹا۔ تقریب میں پاکستان اور ترکی کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔ ترک سفیر نے صدر رجب طیب اردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا اور ترکی کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ صدر رجب طیب اردوان نے اپنے پیغام میں ترکی میں نوجوان نسل کے اہم کردار کو سراہا جو انہوں نے ترکی میں جنگ آزادی میں ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک نوجوانوں نے ملک و قوم کی خدمت کیلئے دن رات کام کیا ہے۔








