ترک صدر خلیجی بحران کے حل کے لئے ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، ترک دفتر خارجہ

استنبول ۔ 14 جون (اے پی پی) ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی بحران کے حل کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوان جلد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ ترکی کے خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہےکہ ترک صدر اور امریکی ہم منصب کی مجوزہ ملاقات میں قطر بحران ، شامی مسئلہ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بھی بات چیت کرینگے