خانیوال۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی نے کہاکہ تعلیمی میدان میں انقلاب پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے،اچھی معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے،طلباء وطالبات علم حاصل کرکے دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں، شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے گورنمنٹ سیکٹر کا کردار بھی مثالی ہے،بورڈ میں پوزیشن پر اینجلز کالج انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا …
تعلیمی میدان میں انقلاب پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے،وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی

مزید خبریں
خانیوال۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی نے کہاکہ تعلیمی میدان میں انقلاب پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے،اچھی معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے،طلباء وطالبات علم حاصل کرکے دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں، شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے گورنمنٹ سیکٹر کا کردار بھی مثالی ہے،بورڈ میں پوزیشن پر اینجلز کالج انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینجلز گروپ آف کالجز چک نمبر 140 موڑ ٹھٹھہ صادق آباد روڈ میں منقعدہ جدید کمپیوٹر لیب اور بی ایس یونیورسٹی کیمپس کی افتتاحی تقریب میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ اینجلز گروپ آف کالج علاقے کی بہترین تعلیمی درسگاہ ہے جہاں سے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرکے مستفید ہو رہے ہیں، سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ایم پی اے جہانزیب خان کھچی نے کہاکہ دیہی علاقے میں جدید سہولیات سے آراستہ کالج اور یونیورسٹی کیمپس کا قیام کسی بڑی نعمت سے کم نہیں، طلباء وطالبات اس سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن طاہر سلطان نے کہاکہ قوم کے معماروں کا مستقبل سنوارنے میں اینجلز کالج بھی اپنا مثبت کا کردار ادا کررہا ہے، اینجلز کالج کی ملتان بورڈ میں پوزیشن کسی تمغہ امتیاز سے کم نہیں۔ ڈائریکٹر اینجلز کالج ملک قمر زمان کھنڈ نے کہاکہ ہم جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،جدید کمپیوٹر لیب اور بی ایس یونیورسٹی کیمپس کا قیام علاقے کے لیے تحفہ ہے،اب علاقے کے طلباء وطالبات کو ملتان بہاولپور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی، سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب و ایم پی اے جہانزیب خان کھچی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عالمگیر خان کھچی، ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن طاہر سلطان ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال تاج دین ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی ملک مشتاق احمد ریحان، سیکرٹری بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی، سابق چیرمین بورڈ حافظ قاسم علی، سی ای او ایجوکیشن وہاڑی چوہدری ناصر عزیز بھی ہمراہ تھے، وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی جہانزیب خان کھچی کی طرف سے سیکنڈ ایئر ملتان بورڈ میں دوسری پوزیشن لینے والی طالبہ مسکان مریم، فرسٹ ایئر میں پوزیشن لینے والی حجاب زہرا اور کالج کے ٹیچرز کو بھی اعزازی شیلڈز تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا،اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔








