تمام ادوایات پربارکوڈ لگانے کے نظام پرکام جاری ہے، سیدمصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ تمام ادویات پربارکوڈ لگانے کے نظام پرکام جاری ہے،صارفین اب ادویات کو بارکوڈ کے ذریعہ خود بھی چیک کرسکیں گے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں نزہت صادق کے سوال پروفاقی وزیرقومی صحت سیدمصطفیٰ کمال نے ایوان کوبتایا کہ ادویات کوچیک کرنے کیلئے ڈرپپ کامکمل طریقہ کارموجودہے، جو بھی میڈیسن آتی ہیں اس کی چیکنگ ہوتی ہے، بھارت سمیت پوری دنیا سے ادویات …

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ تمام ادویات پربارکوڈ لگانے کے نظام پرکام جاری ہے،صارفین اب ادویات کو بارکوڈ کے ذریعہ خود بھی چیک کرسکیں گے۔

پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں نزہت صادق کے سوال پروفاقی وزیرقومی صحت سیدمصطفیٰ کمال نے ایوان کوبتایا کہ ادویات کوچیک کرنے کیلئے ڈرپپ کامکمل طریقہ کارموجودہے، جو بھی میڈیسن آتی ہیں اس کی چیکنگ ہوتی ہے، بھارت سمیت پوری دنیا سے ادویات آتی ہیں اوراس کاباقاعدہ چیک اپ کیا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت سے ادویات نہیں خریدرہا تاہم ویکسین وغیرہ بین الاقوامی اداروں کے ذریعہ پاکستان آتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جعلی ادویات کے خلاف ہم جامع انداز میں کام کررہے ہیں، تمام ادویات پربارکوڈ لگایا جارہاہے اورصارفین اب ادویات کو بارکوڈ کے ذریعہ خود بھی چیک کرسکیں گے، صارفین موبائل فونز کے ذریعہ ہی میڈیسن کے جعلی ہونے اوراس کی دیگرتفصیلات سے آگاہ ہوسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جعلی ادویات کوناممکن بنایا جائیگا۔عالیہ کامران کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ جس دوا کے بارے میں بات کی جارہی ہے اس کی تحقیقات ہوئی ہے اوراس کی رپورٹ بھی آچکی ہے، وہ دوا اصلی ہے۔

ابراراحمدکے سوال پروفاقی وزیرنے ایوان کوبتایا کہ آئی الیون میں اسپتال کے حوالہ سے معاملہ وہ وزیراعظم کے ساتھ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں پرائمری ہیلتھ کئیرکانظام بیٹھ چکاہے،ٹرشری کئیر کے اسپتالوں پربہت زیادہ رش ہے، جس ڈاکٹرنے 35مریض دیکھنے ہیں وہ 300مریض دیکھ رہے ہیں، جب تک پرائمری اورسیکنڈری کئیراسپتالوں کودرست نہیں کیا جاتا اس وقت تک بڑے اسپتالوں پردبائو رہے گا۔انہوں نے کہاکہ پمز اورپولی کلینک میں صرف ریفر مریضوں کوجانا چاہئے تھا۔

مزید خبریں