تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز رمضان نشریات کے حوالہ سے جارج کردہ ہدایت نامہ کو یقینی بنائیں، پیمرا رمضان المبارک کی نشریات کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا، شکایت موصول ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی، پیمرا کا بیان اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو …
تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز رمضان نشریات کے حوالہ سے جارج کردہ ہدایت نامہ کو یقینی بنائیں، پیمرا کا بیان

مزید خبریں
تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز رمضان نشریات کے حوالہ سے جارج کردہ ہدایت نامہ کو یقینی بنائیں، پیمرا رمضان المبارک کی نشریات کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا، شکایت موصول ہونے کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی، پیمرا کا بیان
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ اتھارٹی کی جانب سے 3 مئی کو جاری ماہ رمضان نشریات کے حوالہ سے ہدایت نامہ ملحوظ خاطر رکھیں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ پیمرا رمضان المبارک کی نشریات کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا تاکہ جاری کردہ ہدایات اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ دوران نشریات کسی بھی خلاف ورزی یا پروگرام کے کسی بھی پہلو سے متعلق شکایت موصول ہونے کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002ءکی دفعات 27، 29 اور 30 کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔








