اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے انسانی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، تمباکو کے استعمال سے انسانی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جبکہ دےگر افراد کی طرح پاکستانی کمیونٹی کی بھی سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ وہ بدھ …
تمباکو نوشی سے ہر سال 70 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں، وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے انسانی صحت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، تمباکو کے استعمال سے انسانی صحت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جبکہ دےگر افراد کی طرح پاکستانی کمیونٹی کی بھی سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ وہ بدھ کو اسلام آباد میں انسداد سگریٹ نوشی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر2017ءکی مہم کا مقصد تمباکو نوشی کی وجہ سے ملک اور قوم کی ترقی کے خطرات کو اجاگر کرنا ہے کےونکہ تمباکو کی مصنوعات ، سگریٹ نوشی پر قابو پائے جانے اور پائیدار ترقی کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے، ہر سال 70 لاکھ افراد تمباکو کے استعمال سے ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ان اعداد و شمار میں وہ 9 لاکھ افراد بھی شامل ہیں جو صرف سگریٹ نوشی کے دھوئیں سے متاثر ہوتے ہیں۔ ان اموات میں سے 80فی صد سے زائد ہلاکتیں کم یا اوسط آمدن والے ممالک میں ہوتی ہیں۔








