تمباکو نوشی کے باعث اموات اور بیماریوں سے بچانے کے لیے مروجہ قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے،وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کا وزرائے اعلی کو خط

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے صوبائی وزرائے اعلی کو لوگوں کو تمباکو نوشی کے باعث ہونے والی اموات اور بیماریوں سے بچانے کے لیے مروجہ امتناع تمباکو نوشی قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے درخواست کی ہے ۔ یہ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مروجہ امتناع تمباکو نوشی قوانین پر …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے صوبائی وزرائے اعلی کو لوگوں کو تمباکو نوشی کے باعث ہونے والی اموات اور بیماریوں سے بچانے کے لیے مروجہ امتناع تمباکو نوشی قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے درخواست کی ہے ۔ یہ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مروجہ امتناع تمباکو نوشی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیر قومی صحت نے وزرائے اعلی کو اپنے خطوط میں ملک بھر میں امتناع تمباکونوشی کے قوانین کی ہونی والی خلاف ورزیوں کے بارے مےں آگاہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 کی مختلف دفعات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے درخواست کی گئی ہے۔

Leave a Reply