اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) اگست 2019ء کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 515.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2019ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 326 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اگست 2018ء کے دوران53 ملن روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اگست 2018ء کے دوران مقابلہ میں اگست 2019ء کے …
تمباکو کی برآمدات میں اگست کے دوران 515.1 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) اگست 2019ء کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 515.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2019ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 326 ملین روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اگست 2018ء کے دوران53 ملن روپے کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اگست 2018ء کے دوران مقابلہ میں اگست 2019ء کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 273 ملین روپے یعنی 515 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







