ڈوڈوما ۔ 11 اگست (اے پی پی) افریقی ملک تنرانیہ کے مشرق میں واقع قصبے موروگورو میں ایک تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جسکی لپیٹ میں آ کر کم از کم 60 افراد کے جل کر مرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جلی ہوئی لاشوں کو پولیس نے جمع کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ65 افراد جھلسے ہوئے ہیں اور …
تنزانیہ میں آئل ٹینکر دھماکہ، 60 افراد ہلاک
ڈوڈوما ۔ 11 اگست (اے پی پی) افریقی ملک تنرانیہ کے مشرق میں واقع قصبے موروگورو میں ایک تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جسکی لپیٹ میں آ کر کم از کم 60 افراد کے جل کر مرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جلی ہوئی لاشوں کو پولیس نے جمع کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ65 افراد جھلسے ہوئے ہیں اور کئی ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ طبی عملے نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد تیل ٹینکر میں سے رسنے والے پٹرول کو چوری چھپے نکالنے کے لیے جمع تھے کہ دھماکے سے ٹینکر میں آگ لگ گئی۔









