توانائی بحران کے خاتمہ کےلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں،سیکرٹری پلاننگ کمیشن

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) سیکرٹری پلاننگ کمیشن شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کےلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں جس کی بدولت ملک میں صنعتی احیاءممکن ہوا اور شرح نمو گزشتہ 9 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک۔امریکہ کے مابین توانائی کے مربوط نظام کے حوالہ سے قائم ورکنگ گروپ کے اجلاس …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) سیکرٹری پلاننگ کمیشن شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کےلئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں جس کی بدولت ملک میں صنعتی احیاءممکن ہوا اور شرح نمو گزشتہ 9 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک۔امریکہ کے مابین توانائی کے مربوط نظام کے حوالہ سے قائم ورکنگ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری پلاننگ نے کہا کہ اجلاس میں ورکنگ گروپ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی جبکہ امریکہ کے توانائی گروپ سے ایرک فلوریمون ریڈ نے قیادت کی۔ انہوں نے توانائی کی ضروریات اور مانیٹرنگ کے مو¿ثر و مربوط نظام نظام کےلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے جدید نظام کے حوالہ سے تجاویز کا تبادلہ، استعداد کار اور صلاحیت میں اضافہ کےلئے توانائی کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے اور تکنیلی اور تحقیقی امور پر سٹڈیز گروپ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔