اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے پائیدار ترقی کے اہداف کی سکمیوں میں غیر ضروری تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت جاری مختلف سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت …
توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی وزیراویس احمد خان لغاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس احمد خان لغاری نے پائیدار ترقی کے اہداف کی سکمیوں میں غیر ضروری تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت جاری مختلف سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری ڈسکوز ‘ ڈویلپمنٹ ثاقب جمال ‘ چیف ایگزیٹو ڈسٹری بیوشن آپریشن پیپکو اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ڈسکوز کے 11173 منصوبوں میں سے 8501 جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب 74 کروڑ 74 لاکھ روپے ہے جن میں سے 1715 منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے درکار ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ بجلی کی طلب اور رسد میں توازن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ڈسکوز کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے جامع حکمت عملی پیش کریں۔








