بنکاک۔29جنوری (اے پی پی):تھائی لینڈ کے صوبہ چیانگ مائی میں فوجی تربیتی مشن کے دوران چھوٹا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق رائل تھائی ایئر فورس (RTAF) کے ترجمان چکرت تھمّاویچائی نےبتایا ہے کہ اے ٹی۔6 ٹی ایچ (AT-6TH) طیارہ، جو وِنگ 41 سے منسلک تھا، مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباً10 بج کر 20 …
تھائی لینڈ میں فوجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، 2 پائلٹ ہلاک

مزید خبریں
بنکاک۔29جنوری (اے پی پی):تھائی لینڈ کے صوبہ چیانگ مائی میں فوجی تربیتی مشن کے دوران چھوٹا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق رائل تھائی ایئر فورس (RTAF) کے ترجمان چکرت تھمّاویچائی نےبتایا ہے کہ اے ٹی۔6 ٹی ایچ (AT-6TH) طیارہ، جو وِنگ 41 سے منسلک تھا، مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباً10 بج کر 20 منٹ پر چیانگ مائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ضلع چوم تھونگ میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت پائلٹ کمبیٹ سرچ اینڈ ریسکیو کی تربیتی مشق انجام دے رہے تھے جبکہ جائے حادثہ کے آس پاس کسی شہری کے زخمی ہونے یا املاک کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ بیان میں کہا گیا کہ حکام ہوا بازی کے حفاظتی معیارات کی مکمل پابندی کے ساتھ تحقیقات کریں گے تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ رائل تھائی ایئر فورس نے ہلاک ہونے والے پائلٹس کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔








