اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):تھل انڈسٹریز کے سالانہ منافع میں 104.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے دوران تھل انڈسٹریزکا منافع 2.33 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کا منافع 1.14 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال …
تھل انڈسٹریز کے سالانہ منافع میں 104.38 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):تھل انڈسٹریز کے سالانہ منافع میں 104.38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے دوران تھل انڈسٹریزکا منافع 2.33 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کا منافع 1.14 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے سال کے مقابلہ میں 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے دوران تھل انڈسٹریز کے منافع میں 1.19 ارب روپے یعنی 104 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








