تھیلیسیمیا کے پھیلاﺅ کی روک تھام کیلئے میڈیا، حکومت اور سول سوسائٹی کے مابین مربوط تعاون کے ذریعے آگاہی کی اشد ضرورت ہے ، بیرسٹر عابد وحید شیخ

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے تھیلیسیمیا جو ایک جینیاتی مرض ہے، کے پھیلاﺅ کی روک تھام کیلئے میڈیا، حکومت اور سول سوسائٹی کے اراکین کے مابین مربوط تعاون کے ذریعے آگاہی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان میں تھیلیسیمیا مینجمنٹ میں انتقال خون کے مسئلہ پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے تھیلیسیمیا جو ایک جینیاتی مرض ہے، کے پھیلاﺅ کی روک تھام کیلئے میڈیا، حکومت اور سول سوسائٹی کے اراکین کے مابین مربوط تعاون کے ذریعے آگاہی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان میں تھیلیسیمیا مینجمنٹ میں انتقال خون کے مسئلہ پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال ہزاروں بچے اس موذی مرض کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور بہت سے بچے پیچیدگی کے مسائل میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ متعدد متاثرہ خاندان باقاعدگی کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر انتقال خون پر انحصار کرتے ہیں جو کہ انتقال خون کی خدمات پر ایک بڑا بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام تر کوششوں کے باوجود بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ سکریننگ کے ذریعے اس مرض کا پھیلاﺅ کو روکنا ممکن ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply