بیجنگ۔28ستمبر (اے پی پی):تیسرا ایشیا انٹرنیشنل واٹر ویک بیجنگ میں شروع ہوگیا۔ ایشیا انٹرنیشنل واٹر ویک ایک علاقائی واٹر پلیٹ فارم ہے جو ایشیا واٹر کونسل کی جانب سے ایشیا کے آبی مسائل کو حل کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔یہ ایونٹ ہر تین سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق کانفرنس کے بیجنگ اعلامیے میں عالمی موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں آبی سلامتی کے …
تیسرا ایشیا انٹرنیشنل واٹر ویک بیجنگ میں شروع ،تقریباً 700چینی پیشہ ور افراد کی شرکت

مزید خبریں
بیجنگ۔28ستمبر (اے پی پی):تیسرا ایشیا انٹرنیشنل واٹر ویک بیجنگ میں شروع ہوگیا۔ ایشیا انٹرنیشنل واٹر ویک ایک علاقائی واٹر پلیٹ فارم ہے جو ایشیا واٹر کونسل کی جانب سے ایشیا کے آبی مسائل کو حل کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔یہ ایونٹ ہر تین سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق کانفرنس کے بیجنگ اعلامیے میں عالمی موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں آبی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پانی کے انتظام میں کثیر الجہتی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔
کانفرنس میں 70 ممالک اور علاقوں کے تقریباً 600 بین الاقوامی نمائندوں، 20 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں اور پانی سے متعلق اداروں کے ساتھ ساتھ آبی صنعت کے تقریباً 700چینی پیشہ ور افراد نے شرکت کی ہے۔








