تینوں مسلح افواج کے اعلی سطحی وفدکا دورہ چین، دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار

ispr
ispr

راولپنڈی ۔12جون (اے پی پی):پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے ایک اعلی سطحی وفد نے 10 جون سے 12 جون تک چین کا تین روزہ دورہ کیا، وفد نے چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام سے وسیع پیمانے پر بات چیت کی،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 جون کو اپیکس میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے وفد کی سربراہی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ چین کی جانب سے وفد کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی۔

دونوں اطراف نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ نظر کا باقاعدہ تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقوں نے تین خدمات کی سطح پر اپنی تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔