اسلام آباد ۔ 19 دسمبر ( اے پی پی) خطہ میں امن وخوشحالی، باہمی رابطوںکو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پارلیمانی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں 23سے 25دسمبر 2017ءتک 3روزہ سپیکرز کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستان سمیت ایران، چین، روس، افغانستان اور تر کی کے سپیکرز پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کریں …
تین روزہ سپیکرزکانفرنس 23 دسمبر سے شروع ہوگی، پاکستان سمیت ایران، چین، روس، افغانستان اور تر کی کے سپیکرز پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر ( اے پی پی) خطہ میں امن وخوشحالی، باہمی رابطوںکو فروغ دینے اور دہشت گردی کے خاتمہ کےلئے پارلیمانی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی میزبانی میں 23سے 25دسمبر 2017ءتک 3روزہ سپیکرز کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے جس میں پاکستان سمیت ایران، چین، روس، افغانستان اور تر کی کے سپیکرز پارلیمانی وفود کے ہمراہ شرکت کریں گے۔کانفرنس کا انعقاد سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی خطہ کے ممالک کو پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے قریب لانے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال جون میں سیﺅل میں ہونے والی یورو ایشین سپیکرز کانفرنس کے موقع پر خطہ کے ممالک کے مابین رابطوں کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ان 6 ممالک کے سپیکرز کو کانفرنس کی تجویز پیش کی کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے سپیکر قومی اسمبلی کا خطہ کے ممالک کے مابین مکالمے اور رابطوںمیں اضافے کا نظریہ جو ایک خوشحال معاشر ے کے قیام اور آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے پائیدار ترقی کے حصول کےلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے کار فرما ہے۔








