سرینگر۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکٹھ پتلی انتظامیہ نے جمعہ کو لوگوں کوجامع مسجد سرینگر کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کیلئے تمام بڑے قصبوں میں کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ کردیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جامع مسجد کا فوجی محاصرہ ختم کرانے کیلئے مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے …
جامع مسجد سرینگرکی طرف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ 112ویں روزبھی ہڑتال ، حریت رہنماءمسلسل نظربند

مزید خبریں
سرینگر۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکٹھ پتلی انتظامیہ نے جمعہ کو لوگوں کوجامع مسجد سرینگر کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کیلئے تمام بڑے قصبوں میں کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ کردیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جامع مسجد کا فوجی محاصرہ ختم کرانے کیلئے مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی۔بھارتی فورسرز نے گزشتہ 15ہفتوں سے جامع مسجد کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہاںلوگوں کو نماز جمعہ اداکرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو بھارتی تسلط ، شہریوں کے قتل عام اور بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف مارچ اور احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے پوری وادی کشمیرمیںفوجیوں اور اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا








