ٹوکیو۔17مارچ (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے سٹیشن سے نئی توسیع شدہ ہوکُوریکُو شِنکان سین لائن پر پہلی بلٹ ٹرین سروس شروع کر دی گئی ۔ این ایچ کے کے مطابق ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے صدر فُوکاساوا یُوجی نے ٹوکیو سٹیشن پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں پہلی ٹرین کی روانگی کا فیتہ کاٹا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے نئے سال کے دن طاقتور زلزلے سے متاثر ہونے …
جاپان، نئی توسیع شدہ ہوکُوریکُو شِنکان سین لائن پر پہلی بلٹ ٹرین سروس شروع کردی گئی

مزید خبریں
ٹوکیو۔17مارچ (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے سٹیشن سے نئی توسیع شدہ ہوکُوریکُو شِنکان سین لائن پر پہلی بلٹ ٹرین سروس شروع کر دی گئی ۔
این ایچ کے کے مطابق ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کے صدر فُوکاساوا یُوجی نے ٹوکیو سٹیشن پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں پہلی ٹرین کی روانگی کا فیتہ کاٹا۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے نئے سال کے دن طاقتور زلزلے سے متاثر ہونے والے لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ زلزلے کے جھٹکوں نے چند ایسے علاقوں کو بھی متاثر کیا تھا جہاں سے یہ ریلوے لائن گزرتی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریلوے لائن کی توسیع سے ٹوکیو میٹروپولیٹن علاقے اور شِن ایتسُو خطے سے ہوکُوریکُو کی سمت لوگوں کی آمد و رفت بڑھے گی اور ہوکُوریکُو کے اندر سفر میں آسانی پیدا ہو گی۔
تسُورُوگا جانے والی پہلی ٹرین ’’کاگایاکی 501‘‘، سٹیشن ماسٹر کے اشارے پر صبح چھ بجکر 16 منٹ پر روانہ ہوئی۔دو قسم کی ٹرینیں، کاجایاکی اور ہاکوٹاکا ٹوکیو اور تسُورُوگا اسٹیشنوں کو براہ راست ملائیں گی۔ ان دونوں سٹیشنوں کے درمیان تیز ترین یک طرفہ سفر میں 3 گھنٹے اور 8 منٹ لگتے ہیں جو کانازاوا اور تسُورُوگا کے درمیان روایتی ٹرین استعمال کرنے کی نسبت 50 منٹ کم ہے۔








