ٹوکیو۔11ستمبر (اے پی پی):جاپان کے وزیرِ خارجہ ہایاشی یوشی ماسا نے کہا ہے کہ جاپانی عوام اور نجی شعبے یوکرین کی مدد کریں گے جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت کیف میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جاپان میں سرکاری اور نجی شعبوں سے لوگ یوکرین کی تعمیرِ نو میں مدد دیں گے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے …
جاپانی عوام اور نجی شعبے یوکرین کی مدد کریں گے، وزیر خارجہ

مزید خبریں
ٹوکیو۔11ستمبر (اے پی پی):جاپان کے وزیرِ خارجہ ہایاشی یوشی ماسا نے کہا ہے کہ جاپانی عوام اور نجی شعبے یوکرین کی مدد کریں گے
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیرِ خارجہ نے دارالحکومت کیف میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جاپان میں سرکاری اور نجی شعبوں سے لوگ یوکرین کی تعمیرِ نو میں مدد دیں گے۔
جاپانی وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے دوران یوکرین کو 24 جاپانی ٹرک بطورِ عطیہ دیئےجانے کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ ان گاڑیوں کو بارودی سرنگوں اور ایسے بموں وغیرہ کو صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا
جو پھٹ نہیں سکے۔اس موقع پر جاپان کی مواصلاتی اور طبّی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ تھے۔








