جاپان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 23 مارچ (اے پی پی) جاپان میں کورونا وائرس سے اوساکا اور گ±ما کے علاقوں میں مزید 2 ہلاکتیں ہو گئے جبکہ اوئیتا، سائیتاما، کاناگاوا اور ہوکائیدو میں 24 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔جاپانی وزارت صحت اور مقامی حکومتوں کی جانب سے جاپانی وقت اتوار شام ساڑھے 6 بجے تک فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب متاثرین کی تعداد ایک ہزار 78 ہو گئی ہے۔ ڈائمنڈ …

ٹوکیو ۔ 23 مارچ (اے پی پی) جاپان میں کورونا وائرس سے اوساکا اور گ±ما کے علاقوں میں مزید 2 ہلاکتیں ہو گئے جبکہ اوئیتا، سائیتاما، کاناگاوا اور ہوکائیدو میں 24 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔جاپانی وزارت صحت اور مقامی حکومتوں کی جانب سے جاپانی وقت اتوار شام ساڑھے 6 بجے تک فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب متاثرین کی تعداد ایک ہزار 78 ہو گئی ہے۔ ڈائمنڈ پرنسس کروز شپ کے 712 متاثرین کو شامل کرنے سے مجموعی تعداد ایک ہزار 790 ہو جاتی ہے۔اس وائرس سے ک±ل 46 اموات ہو چکی ہیں جن میں سے 8 کا تعلق کروز شپ سے ہے۔