جاپان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا کوئی حق حاصل نہیں ، چینی مندوب

اقوام متحدہ ۔22جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چینی مندوب سون لے نے کہا ہے کہ جاپان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا کوئی حق حاصل نہیں ۔ سی جی ٹی این کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے قائم مقام ناظم الامور سون لے نے سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق بین الحکومتی مذاکرات پر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا …

اقوام متحدہ ۔22جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چینی مندوب سون لے نے کہا ہے کہ جاپان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا کوئی حق حاصل نہیں ۔ سی جی ٹی این کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے قائم مقام ناظم الامور سون لے نے سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق بین الحکومتی مذاکرات پر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ جاپان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا مطالبہ کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں۔

سون لے نے کہا کہ جاپان ایک ایسا ملک ہے جو اپنی تاریخی جنگی جرائم پر آج تک سچے دل سے ندامت کا مظاہرہ نہیں کر سکا، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے، دوسری جنگ عظیم کے نتائج کو چیلنج کرتا ہے اور جنگ کے بعد قائم عالمی نظام کو کھلم کھلا پامال کر رہا ہے، ایسے حالات میں جاپان نہ تو بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھانے کا اہل ہے اور نہ ہی عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔چینی نمائندے نے زور دے کر کہا کہ تاریخ اور موجودہ رجحانات کی روشنی میں جاپان کو سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا ۔

مزید خبریں