جاپان کی دو معروف گاڑی ساز کمپنیوں، ہونڈا موٹر اور نسان موٹرز کا ذہین برقی گاڑیاں بنانے کے لیے اشتراک

ٹوکیو۔17مارچ (اے پی پی):جاپان کی دو معروف گاڑی ساز کمپنیوں، ہونڈا موٹر اور نسان موٹر نے برقی گاڑیوں کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے،کے مطابق ہونڈا اور نسان بالترتیب جاپان کی دوسری اور تیسری بڑی گاڑی ساز کمپنیاں ہیں۔دونوں کمپنیوں کی جانب سے تزویراتی شراکت کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت …

ٹوکیو۔17مارچ (اے پی پی):جاپان کی دو معروف گاڑی ساز کمپنیوں، ہونڈا موٹر اور نسان موٹر نے برقی گاڑیوں کی تیاری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے،کے مطابق ہونڈا اور نسان بالترتیب جاپان کی دوسری اور تیسری بڑی گاڑی ساز کمپنیاں ہیں۔دونوں کمپنیوں کی جانب سے تزویراتی شراکت کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ہونڈا شمالی امریکا کی منڈی میں بڑا کاروبار چلاتی ہے،جبکہ نسّان کے یورپ میں کئی کارخانے ہیں اور دونوں عالمی حکمت عملی میں ایک دوسرے کی مدد کر سکتی ہیں۔

برقی گاڑیوں کی تیاری کے میدان میں فی الحال دونوں کمپنیاں اپنے امریکی اور چینی حریفوں سے پیچھے ہیں۔ لیکن وہ پرزوں کی خریداری اور گاڑیوں کے کلیدی حصوں کی مشترکہ تیاری کے لیے تعاون کی خواہاں ہیں۔دونوں کمپنیوں کا ہدف جدید ترین گاڑیوں کی تیاری کے لیے سافٹ ویئر پلیٹ فارمز کا جائزہ لینا ہے۔

مزید خبریں