جاپان کے مشرقی علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

ٹوکیو ۔ 20اکتوبر(اے پی پی) جاپان کے مشرقی علاقوں میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر شدت 5.3ریکارڈ کی گئی۔ جاپانی حکام کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے آیا اور اس کا مرکز جاپان کے مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی سونامی وارننگ کا اجرا نہیں کیا گیا اورکسی قسم کے جانی نقصان کی …

ٹوکیو ۔ 20اکتوبر(اے پی پی) جاپان کے مشرقی علاقوں میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر شدت 5.3ریکارڈ کی گئی۔ جاپانی حکام کے مطابق یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے آیا اور اس کا مرکز جاپان کے مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی سونامی وارننگ کا اجرا نہیں کیا گیا اورکسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Reply