جاپان کے وزیرخارجہ تین جنوری سے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیرخارجہ تاروکونوتین جنوری سے پاکستان کادوروزہ دورہ کریں گے۔پاکستان میں جاپان کے سفارت خانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ 2009ءکے بعد جاپان کے کسی وزیرخارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔اس دورے کے دوران وہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمدآصف اوردیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اورجاپان کے دوطرفہ تعلقات سمیت …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) جاپان کے وزیرخارجہ تاروکونوتین جنوری سے پاکستان کادوروزہ دورہ کریں گے۔پاکستان میں جاپان کے سفارت خانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ 2009ءکے بعد جاپان کے کسی وزیرخارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔اس دورے کے دوران وہ اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمدآصف اوردیگراعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اورجاپان کے دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔بیان کے مطابق جاپان کی حکومت سمجھتی ہے کہ پاکستان خطے میں امن اورخوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے اوراس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اورتعاون کومزید فروغ دینا چاہئیے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اس دورے سے پاکستان اورجاپان کے درمیان روایتی دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو مزیدفروغ حاصل ہوگا۔

Leave a Reply