جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کی پاکستان میں موٹرسائیکل چلانے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے موٹرسائیکل سواری کے دوران حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں خود موٹرسائیکل چلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کے قدرتی مناظر بالخصوص مارگلہ کے دامن میں واقع شہر بے مثال اسلام آباد …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے موٹرسائیکل سواری کے دوران حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں خود موٹرسائیکل چلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کے قدرتی مناظر بالخصوص مارگلہ کے دامن میں واقع شہر بے مثال اسلام آباد بہت پسند ہے۔ جرمن سفیر نے کہا کہ وہ ہمیشہ روڈ سیفٹی بالخصوص موٹرسائیکل کی سواری کے دوران حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈرائیوروں کو ہیلمٹ پہننے کی تلقین کی۔ انہوں نے پنجاب پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف اقدامات کو سراہا۔

مزید خبریں