جمعرات کو ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخ بڑھ گئے

سنگا پور۔ 30 مارچ (اے پی پی) لیبیا کی طرف سے خام تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کے باعث جمعرات کو ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخ بڑھ گئے۔ اپریل کے لئے ایل سی او سی ون برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی گیارہ سینٹ کے اضافے کے ساتھ 52.53 ڈالر فی بیرل اور سی ایل سی ون لائٹ امریکی تیل کی سپلائی 19سینٹ کے اضافے کے ساتھ 49.70 …

سنگا پور۔ 30 مارچ (اے پی پی) لیبیا کی طرف سے خام تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کے باعث جمعرات کو ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخ بڑھ گئے۔ اپریل کے لئے ایل سی او سی ون برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی گیارہ سینٹ کے اضافے کے ساتھ 52.53 ڈالر فی بیرل اور سی ایل سی ون لائٹ امریکی تیل کی سپلائی 19سینٹ کے اضافے کے ساتھ 49.70 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔لیبیا میں پائپ لائنز میں خلل آنے کے بعد وہاں سے تیل کی سپلائی 5 لاکھ بیرل یومیہ تک گر چکی ہے۔

Leave a Reply