جمعہ کی صبح تک جاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو 110نشستوں کے ساتھ برتری حاصل

جمعہ کی صبح تک جاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو 110نشستوں کے ساتھ برتری حاصل پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 127، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 71 ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف 66 اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی 13نشستوں کے ساتھ سرفہرست اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کی صبح ساڑھے 8 بجے …

جمعہ کی صبح تک جاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو 110نشستوں کے ساتھ برتری حاصل
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 127، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 71 ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف 66 اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی 13نشستوں کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کی صبح ساڑھے 8 بجے تک جاری کئے گئے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو 110نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے ۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 127، سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 71 ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف 66 اور بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی 13نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسملبی کی کی 251نشستوں میں سے تحریک انصاف 110، مسلم لیگ (ن) 63، پیپلز پارٹی 42، متحدہ مجلس عمل 10، عوامی نیشنل پارٹی ایک ، بلوچستان نیشنل پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، متحدہ قومی موومنٹ کی دو، دو اور پاکستان مسلم لیگ کی 5، عوامی مسلم لیگ ، پاکستان تحریک انسانیت ایک ایک جبکہ 12 آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، 19 نشستوں کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ پنجاب سے 295میں سے 289 نشستوں کے جاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 127نشستوں لے کر سر فہرست ، پی ٹی آئی 118کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار 27 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہاں سے پیپلز پارٹی 6، پاکستان مسلم لیگ 7، مسلم لیگ فنکشنل ، بلوچستان عوامی پارٹی ، پاکستان عوامی راج ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئیں۔ سندھ سے اب تک 129میں سے 118 نشستوں کا نتیجہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پیپلزپارٹی 71، تحریک انصاف 20، متحدہ قومی موومنٹ 12، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس11، متحدہ مجلس عمل، تحریک لبیک، تبدیلی پسند پارٹی ایک ایک نشست پر کامیاب پائے ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں 95 نشستوں کے جاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 66، متحدہ مجلس عمل 10، مسلم لیگ (ن) 5، پی پی پی 4 ، عوامی نیشنل پارٹی 5 اور 5 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان اسملبی میں 45 نشستوں کے جاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 13، متحدہ مجلس عمل 8، بلوچستان نیشنل پارٹی5، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی دو دو، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی تین اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی ایک ، مسلم لیگ (ن) ایک اور 5آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔

مزید خبریں