جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کے خواہشمندوں کو 2018ءکے انتخابات میں ناکامی ہو گی ‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

لاہور۔30 اکتوبر(اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں ان لوگوں کو ناکام بنادیں گے جو جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی خواہش رکھتے ہیں ‘ سابق وزیر اعظم نواز شریف جلد پاکستان کی عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘ کسی این آر او کی کوئی توقع نہیں‘ ملک میں کبھی مارشل لاءاور کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات ہوتی ہے لےکن …

لاہور۔30 اکتوبر(اے پی پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں ان لوگوں کو ناکام بنادیں گے جو جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی خواہش رکھتے ہیں ‘ سابق وزیر اعظم نواز شریف جلد پاکستان کی عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘ کسی این آر او کی کوئی توقع نہیں‘ ملک میں کبھی مارشل لاءاور کبھی ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات ہوتی ہے لےکن اےسا کچھ نہےں، ٹیکنو کریٹ حکومت کی بھی آئین میں کوئی گنجائش نہیں‘ منفی سوچ رکھنے والوں کو غیور عوام جواب دینا جانتے ہیں‘ وہ پیر کے روز لاہور میںایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے‘ سردار ایاز صادق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا تقریباً خاتمہ کردیا ہے‘ گیس کی لوڈشیڈنگ کا بھی سردیوں میں خاتمہ ہو گا‘ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2013ءمیں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیئے‘ دہشت گردی کیخلاف جنگ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا ہے اور آئندہ بھی ان ہی کی قیادت میں ملک میں ترقی اور خوشحال ہو گی

Leave a Reply