جمہوری حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کے آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب

جمہوری حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کے آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، سینئر صحافی احمد نورانی پر حملہ انتہائی افسوسنا ک اور آزادی اظہار رائے پر حملے کے مترادف ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے کی شدید مذمت کرتے …

جمہوری حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کے آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، سینئر صحافی احمد نورانی پر حملہ انتہائی افسوسنا ک اور آزادی اظہار رائے پر حملے کے مترادف ہے، وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے ‘یہ واقعہ انتہائی افسوسنا ک اور آزادی اظہار رائے پر حملے کے مترادف ہے ۔اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوری حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کے آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے‘صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply