اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پرچئیرمین جوائنٹ چیف …
جنرل زبیر محمود حیات نے پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جمعہ کو چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پرچئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کو موجودہ صورت حال میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔








