جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ میں شرکت کی،شہید اور ان کے خاندان کو بے مثال قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے شہید اور ان کے …
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ میں شرکت کی

مزید خبریں
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ میں شرکت کی،شہید اور ان کے خاندان کو بے مثال قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید میجر اسحاق کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے شہید اور ان کے خاندان کو بے مثال قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری پولیس ٹریننگ کور کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو ایجوٹینٹ جنرل ملٹری پولیس کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ انہوں نے فرنٹیئر کور کے پی کے اور ڈیفنس سروسز گارڈ(ڈی ایس جی)کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف کو ایف سی کی استعداد کار بڑھانے،آپریشنل تیاریوں اور جاری آپریشن سمیت ڈی ایس جی کی ٹریننگ ایڈمنسٹریشن سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔







