جنرل قمر جاوید باجوہ کی امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال،پاکستان اور قطر کے درمیان ٹھوس سٹریٹجک تعلقات ہیں،امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی

راولپنڈی ۔ 08 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جو قطر کے سرکاری دورہ پر ہیں، نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ملاقات کی اور علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ امیر قطر نے قطر کا دورہ کرنے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا، جس سے دونوں ممالک اور دونوں مسلح افواج کے درمیان …

راولپنڈی ۔ 08 مارچ (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جو قطر کے سرکاری دورہ پر ہیں، نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ملاقات کی اور علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ امیر قطر نے قطر کا دورہ کرنے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا، جس سے دونوں ممالک اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ امیر قطر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان ٹھوس سٹریٹجک تعلقات ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات اور سیکورٹی تعاون میں اضافہ کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے قطر کی ترقی اور اسکی مسلح افواج کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ امیر قطر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ بری فوج کے سربراہ نے مہمان نوازی پر امیر قطر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاک فوج قطر کے ساتھ دفاع اور سیکورٹی کیلئے اضافی تعاون کی خواہاں ہے۔

Leave a Reply