جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی،

پورٹ الزبتھ ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) اتوار کو سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پروٹیز نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے میچ میں 82 رنز، دوسرے میچ میں 142 رنز جبکہ تیسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی