جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان باکسنگ ڈے کرکٹ ٹیسٹ میچ (بدھ سے)شروع ہو گا

سینچورین ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ سے سینچورین میں شروع ہو گا، پروٹیز کا گرین شرٹس کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچز میں 12 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ٹور میچ میں جنوبی افریقہ الیون کو ہرا کر حریف ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی، …

سینچورین ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ سے سینچورین میں شروع ہو گا، پروٹیز کا گرین شرٹس کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچز میں 12 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ٹور میچ میں جنوبی افریقہ الیون کو ہرا کر حریف ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی، توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستانی ٹیم کو فاسٹ بائولر محمد عباس اور آل رائونڈر شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی انجری کا شکار ہیں البتہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں