سیئول۔24ستمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق وزارت سائنس و آئی سی ٹی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جنوبی کوریا کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) سروسز کی برآمدات رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کے اسی عرصہ کے …
جنوبی کوریا کی آئی سی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ
سیئول۔24ستمبر (اے پی پی):جنوبی کوریا کی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق وزارت سائنس و آئی سی ٹی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جنوبی کوریا کی انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) سروسز کی برآمدات رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 19 فیصد بڑھ گئیں، اس اضافے کی بڑی وجہ گیمنگ مواد کی برآمدات بتائی گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا جون 2025 کے دوران آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات کا حجم 6.37 ارب امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 5.81 ارب ڈالر تھا۔دوسری جانب، درآمدات 12.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جس کے نتیجے میں کوریا کو آئی سی ٹی کے شعبہ میں 1.57 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل ہوا۔









