جنوبی کوریا کے صدر کاشمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزام کی تحقیقات کا حکم

سیئول۔10جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صدر لی جے میونگ نے جنوبی کوریائی ڈرون کی شمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے معاملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔وزارتِ دفاع کے مطابق اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جو تاریخیں بتائی گئیںان دنوں جنوبی کوریائی فوج نے کسی قسم کے …

سیئول۔10جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صدر لی جے میونگ نے جنوبی کوریائی ڈرون کی شمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے معاملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔وزارتِ دفاع کے مطابق اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جو تاریخیں بتائی گئیںان دنوں جنوبی کوریائی فوج نے کسی قسم کے ڈرون استعمال نہیں کیے۔

ی جی ٹی این اردو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ڈرون جنوبی کوریائی فوج کے زیرِ استعمال کسی بھی ماڈل سے مطابقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر شمالی و جنوبی کوریا کے درمیا ن مشترکہ تحقیقات بھی کی جا سکتی ہیں۔

پیپلز آرمی آف شمالی کوریا کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے 9 تاریخ کو جاری ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ اکتوبر 2024 میں پیانگ یانگ کی فضائی حدود میں ڈرون دراندازی کے واقعے کے بعد جنوبی کوریا نے نئے سال کے آغاز پر ایک بار پھر ڈرون پرواز کے ذریعے شمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور سنگین اشتعال انگیز اقدام کا ارتکاب کیا ہے۔

 

مزید خبریں